امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای-میئر 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای-میئر 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
کیپشن: امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای-میئر 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی سفارتی عملےنے جہاز کا استقبال کیا۔ دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کےمابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دورےکے اختتام پر امریکی بحریہ اور پاک بحریہ کے مابین مشترکہ مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔

امریکی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

Watch Live Public News