خاتون سے زیادتی کے جرم میں عمرقید کی سزا کا ملزم لاہور ہائیکورٹ سے بری

خاتون سے زیادتی کے جرم میں عمرقید کی سزا کا ملزم لاہور ہائیکورٹ سے بری
کیپشن: خاتون سے زیادتی کے جرم میں عمرقید کی سزا کا ملزم لاہور ہائیکورٹ سے بری

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا ۔ جسٹس عبہر گل نے ملزم امان اللہ کی اپیل کو منظور کرلیا۔ 

جسٹس عبہر گل نے امریکی سینئر قانون دانوں کے محاوروں کا بھی حوالہ دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم نے مدعیہ کے ساتھ تعلقات بنائے۔ 

پراسکیوشن کے مطابق ملزم اکتوبر  2016 میں مدعیہ کے  گھر داخل ہوا اور اسلحے کی بنیاد پر ریپ کا نشانہ بنایا۔  گجرات کی ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 2018 میں عمر قید کی سزا سنائی۔ متاثرہ خاتون کا میڈیکل گیارہ روز کی تاخیر سے کیا گیا۔ 

میڈیکل کرنے والی ڈاکٹر تاخیر سے میڈیکل کرنے سے متعلق عدالت کو مطمئن نہ کرسکی۔ ڈاکٹر کے مطابق متاثرہ خاتون کے جسم پر کوئی تشدد کا نشان نہیں ملا۔ریپ  کیس کا مقدمہ بھی گیارہ روز کی تاخیر سے درج کیا گیا۔ 

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ اسکے پاس ملزم کی نازیبا ویڈیو ہیں۔ متاثرہ خاتون نے ٹرائل کورٹ میں ویڈیوز تو پیش نا کی بلکہ تصاویر پیش کیں۔ 

متاثرہ خاتون نے جرح کے دوران خود تسلیم کیا کہ تصاویرز میں نظر آنے والا شخص واضح طور پر  نہیں پہچانا جاسکتا۔ پراسکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ 

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ملزم کو شک کا فائدہ دیا جاتا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم امان اللہ کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

تھانہ جلال پور جٹاں گجرات پولیس نے 2016 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

Watch Live Public News