ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج ہزاروں روپے کمی کردی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی 10 گرام قیمت 3 لاکھ 40 ہزار 192 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت20 ڈالر کمی کےبعد 3750 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔