(ویب ڈیسک ) کراچی میں تیز رفتار ٹینکر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا۔افسوناک واقعہ میں 2خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس سگنل کے قریب تیز رفتار ٹینکر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا،حادثے میں گاڑیوں اور رکشوں کو شدید نقصان پہنچا ۔
افوسسناک حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
حادثے کے بعد پولیس اور رینجرز کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے۔