پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے نئی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ

پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے نئی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک )دانش منیر: پنجاب کے سیاحتی مقامات پر عالمی اور مقامی  سیاحوں کی توجہات حاصل کرنے سیاحت کے  فروغ اور سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کے لیے نئی   ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی معیار کی ایپ میں سیاحوں کو تمام معلومات ایک کلک پر دستیاب ہوں گی۔ذرائع کے مطابق میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم ایپ میں 170 ٹورازم سائٹس کو گوگل کوآرڈینیٹس کے ساتھ شامل،  ورچول سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم ایپ تیارکرلی گئی  ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز  ورلڈ ٹورازم ڈے پر ایپ کا باقاعدہ افتتاح کریں گی محکمہ سیاحت پنجاب نے پی آئی ٹی بی سے نئی ایپ تیار کروائی ہےجس میں ورچوئل اکسپیرینس کے لیے ایپ میں اے آر/ وی آر کی سہولت موجود ہوں گی ،جبکہ سیاح ایپ سے منسلک ہوکر کسی بھی سیاحتی مقام کا ورچول وزٹ کرسکے گا سیاح ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کی بکنگ ایپ کے ذریعے کر سکیں گے،اور آن لائن ٹیکسی بک کروانے کے لئے بھی متعلقہ کمپنیز کے ساتھ معاہدہ کر دیا گیا، ایپ کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی نمبرز پر رابطہ بھی کیا جا سکے گا۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔