(ویب ڈیسک ) اسرائیل کے شہر ایلات پر یمن کے ڈرون حملے میں 2اسرائیلی ہلاک ہوگئے جبکہ 20 زخمی ہیں ۔
غیر ملکی کبر ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ ایک 30 سالہ شخص کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں جبکہ دیگر 19 افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق یمن سے داغا گیا ڈرون نچلی پرواز کرتا ہوا ایک ہوٹل کے قریب آ کر پھٹا۔
اسرائیلی فوج نے ڈرون کو مار گرانے آئرن ڈوم کے دو انٹرسیپٹر میزائل داغے تاہم وہ ڈرون کو گرانے میں ناکام رہے۔
ایلات کے میئر ایلی لنکری نے حکومت سے یمن کے حوثیوں کو سخت جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حوثی حملے ایلات کی بندرگاہ کی آپریشنز کو متاثر کر رہے ہیں۔
اسرائیلی اخبار نے ابتدائی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام ڈرون کو روکنے میں ناکام رہا۔
واضح رہے کہ کچھ روز پہلے بھی حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ڈرون ایلات میں آکر گراتھا۔