بحریہ یونیورسٹی: لاہور کیمپس کےطلبہ نےپاک فوج کیساتھ ایک دن گزارا

کیپشن: بحریہ یونیورسٹی: لاہور کیمپس کےطلبہ نےپاک فوج کیساتھ ایک دن گزارا

پبلک نیوز: 100 سے زائد طلبا و طالبات نے اساتذہ کے ہمراہ لاہور گیریژن میں فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

تفصیلات کے مطابق طلبہ نے پاک فوج کے ساز و سامان اور ہتھیاروں کا معائنہ کیا،اس کے بعد طلبہ نے آرمی میوزیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا،میوزیم میں وفد کو مختلف ادوار کی تاریخ بارے بخوبی بریف کیا گیا۔

  طلبہ نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دلچسپی کے ساتھ مشاہدہ کیا،شام کو طلبہ نے واہگہ بارڈر جوائنٹ چیک پوسٹ پر پاکستان رینجرز کی پرچم اتارنے کی جاندار اور شاندار پریڈ دیکھی اور تقریب کے دوران طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا جبکہ  فضا ملی نغموں اور حاضرین کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔