کتنے پاکستانی بھارت اور بھارتی شہری پاکستان چھوڑ گئے؟تفصیل سامنے آگئی

کتنے پاکستانی بھارت اور بھارتی شہری پاکستان چھوڑ گئے؟تفصیل سامنے آگئی
کیپشن: کتنے پاکستانی بھارت اور بھارتی شہری پاکستان چھوڑ گئے؟تفصیل سامنے آگئی

ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی کے باعث واہگہ اٹاری بارڈر تاحال بند ہے، تاہم دونوں ممالک کے شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کے روز 191 پاکستانی شہری بھارت سے وطن واپس پہنچے جبکہ 287 بھارتی شہری بھارت روانہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  غیرملکی شہریوں سمیت این آر آئی، لانگ ٹرم ویزا  اور نو اوبجیکشن ریٹرن ٹو انڈیا کی اجازت کے حامل شہریوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔  بھارتی حکام نے 18کے قریب ایسی خواتین اور ان کی فیملیز کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جن کی شادیاں پاکستان میں ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان خواتین نے بھارتی بارڈ ر پر احتجاج بھی کیا، جودھپور سے تعلق رکھنے والی افشین جہانگیر کا کہنا تھا، "مجھے کسی بھی قیمت پر آج اپنے بچوں کے پاس جانا ہے، میرے دو بچے اور شوہر پاکستان میں ہیں۔

 افشین کے مطابق وہ صرف 48 گھنٹوں کے لیے بھارت اپنے والدین سے ملنے آئی تھیں مگر اب انہیں واپس نہیں جانے دیا جا رہا، دہلی سے آنے والی شادی شدہ خاتون شاداب نے بتایا کہ ان کے چار بچے کراچی میں ہیں جو والدہ کی جدائی میں روتے ہیں لیکن انہیں بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں مل رہی۔

Watch Live Public News