بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 2.8 ریکارڈ

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 2.8 ریکارڈ
کیپشن: بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 2.8 ریکارڈ

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زمین لرزنے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ژوب کے جنوب مشرق میں تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔

زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیالوگ استغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Watch Live Public News