ویب ڈیسک: پہلگام حملے میں انٹیلیجنس کی ناکامی پر بھارتی عوام اور سرکاری حلقے شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی راہول پنڈیتا نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے میں بھارتی فوج کی انٹیلیجنس کا کہیں نہ کہیں واضح فقدان نظر آتا ہے۔
اسی تناظر میں سابق سرکاری اہلکار رادھا کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ الرٹ جاری ہونے کے باوجود سی آر پی ایف کی پوسٹ ہٹا دی گئی تھی۔ ان کے بقول، ایک غلطی کے بعد مزید غفلت برتی گئی، بالکل ویسے ہی جیسے ماضی میں پلوامہ واقعے میں دیکھی گئی تھی۔
ریٹائرڈ کرنل اجے شکلا نے بھی بھارتی فوج پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے نام نہاد بیانیے نے کئی قیمتی جانیں نگل لیں۔
ادھر ایک بھارتی شہری نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ ان افراد میں شامل ہیں جنہیں سب سے زیادہ غیر ذمہ دار قرار دیا جا سکتا ہے۔
