ویب ڈیسک: صحافی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر یہ لگا رہا ہے کہ بھارت سی پیک یا گوادر پورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، چین کو کوؤنٹر بھی کرسکتا ہے؟ یہ اطلاعات بھی ہے کہ کچھ اسرائیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر، سری نگر میں اترے ہیں اس حوالے آپ کی اقوام متحدہ سے بات ہوئی؟
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یقیناً اسرائیلوں کے آنے کی کچھ رپورٹس ہمارے پاس آئی ہیں، بھارت 10 ممالک کے لوگ بھی لا کر بیٹھا لے ہم ان کو موثر جواب دینگے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا آرمی چیف کی تقریر کا ایک ایک لفظ 1940 کی قرار داد سے ہے یا یو این کی قرار داد نکال لیں جو انٹرنیٹ پر بھی موجود ہے اور جو الفاظ قائداعظم محمد علی جناح نے بھارت اور دو قومی نظریے کے متعلق استعمال کیے تھے وہی آرمی چیف نے دوہرائے ہیں، انہوں نے وہی تقریر کی جس کی بنیاد پر یہ ملک بنا اس کے علاوہ انہوں نے کوئی لفظ اپنی طرف سے ادا نہیں کیا۔

وقاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا اب آرمی چیف کی تقریر کو جس طرح مرضی سمجھے، بھارتی میڈیا من گھڑت کہانیاں بنا کر اپنی قوم کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔
ہم جنگ چاہتے ہیں نہ کسی دہشتگرد کو سپورٹ کررہے ہیں، ہم اسی بیانیے پر قائم ہیں کہ آپ نیوٹرل تحقیقات کروائیں دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہوجائے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے خبردار کرتے ہوئے کلیئر کہا کہ اگر بھارت کوئی ایسا قدم اٹھائے گا تو ہم دو قدم اٹھائیں گے، وہ دو اٹھائے گا تو ہم چار اٹھائیں گے، بھارت کو منہ توڑ جواب ملے گا۔