پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے  16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، جواب میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کا دیا گیا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ڈیرل مچل نے 64 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، سکندر رضا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے،فخر زمان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نعیم 6 عبداللہ شفیق نے 34 رنز بنائے، سیم بلنگز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد حسنین اور جوش لٹل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا تھا، کی جانب سے محمد رضوان 76 اور کامران غلام 52 رنز بناکر نمایاں رہے، عثمان خان 18 اور یاسر خان 24 رنز بناسکے۔

لاہور قلندرز میں محمد نعیم کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹان کرن نے ڈیبیو کیا۔

Watch Live Public News