پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ایران نے اہم بیان جاری کردیا

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ایران نے اہم بیان جاری کردیا

ویب ڈیسک: ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ہے، اہم بیان جاری کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹس ایکس پر اپنے بیان میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا کہ ایران پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ثالثی کرنے پر تیار ہے، دونوں ممالک ایران کے پڑوسی اور ثقافتی، تہذیبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں،مشکل وقت میں پاکستان بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کے لیے ایران ہر ممکن کوشش کے لیے تیار ہے۔

 یاد رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے، جس میں دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، گفتگو میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ تہران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا تھا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا خواہش مند ہے۔

 گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھارتی اور پاکستانی ہم منصبوں سے الگ الگ فون پر بات چیت کی تھی، وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اہم فیصلوں سے آگاہ کیا تھا۔ 

Watch Live Public News