اسحاق ڈارکی ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو

 اسحاق ڈارکی ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی،  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ خاقان فدان کا اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ کو بھارتی الزامات اور یکطرفہ یکطرفہ اقدامات کے جواب میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاک ترک تاریخی گہرے برادرانہ تعلقات کو سراہا ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تمام فورمز پر حمایت کے لیے ترکی سے اظہار تشکر کیا، اسحاق ڈار اور خاقان فدان کا علاقائی صورتحال کے تناظر کا باہمی مشاورت اور قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔

Watch Live Public News