ویب ڈیسک: گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر آباد حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا، مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔
چار زخمیوں کی حد تک ملزم نوید کو 3 سے 5 سال قید کی سزا ، مرکزی ملزم نوید کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالت نے شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو بری کر دیا ۔
ملزم طیب جہانگیر بٹ کی طرف سے عمران عباس سپرا نے حتمی دلائل دئیے۔
عمران عباس سپرا ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پراسکیوشن نے ملزم طیب جہانگیر بٹ کیخلاف کوئی گواہ عدالت میں پیش نہیں کیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم نوید کے خلاف تمام سزائیں اکٹھی چلیں گی، 9 زخمی عدالت کے مسلسل طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے، 9 زخمیوں کی حد تک بھی ملزم نوید کو بری کر دیا گیا۔