خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی تین مختلف کارروائیاں،15 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی تین مختلف کارروائیاں،15 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی تین مختلف کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیرستان کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہو ئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔
شہید اہلکاروں میں  لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   سکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں آپریشن کے دوران 8 خوارج ہلاک، جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں آپریشن کے دوران 3 خوارج ہلاک ہوئے۔

 ہلاک ہونے والے خوارجیوں سے اسلحہ اور گولہ بارود  برآمد ، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں،  بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Watch Live Public News