ویب ڈیسک: اسلام آباد میں کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کوشاں، سیکٹر ڈی 17 میں کم از کم ویج بورڈ کی خلاف ورزی پر دو بڑے شاپنگ مارٹ سیل کردیے گئے۔
اے سی صدر کی جانب دونوں مارٹس کے مالکان کو بھی گرفتار کر لیا گیا، مارٹس میں ملازمین سے یومیہ 12 سے 14 گھنٹے کام لیا جا رہا تھا،ملازمین کو ماہانہ 18 سے 20 ہزار روپیہ معاوضہ دیا جا رہا تھا۔
مارٹس مالکان کے خلاف ملازمین سے ہفتہ وار چھٹی پر بھی کٹوتی کی شکایات تھیں،کارروائیاں اے سی صدر یاسر نذیر کی جانب سے کی گئیں ، ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے وفاقی حکومت کے کم از کم ویج بورڈ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
عرفان میمن کا کہنا تھا کہ 37 ہزار سے کم ماہوار تنخواہ پر فی الفور بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں۔