وزیراعظم شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے پر اظہارِ تشویش

وزیراعظم شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے پر اظہارِ تشویش
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے پر اظہارِ تشویش

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران پیش آنے والی فائرنگ کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ محفوظ ہیں۔ وزیرِ اعظم نے ان کی مسلسل سلامتی اور خیریت کے لیے دعائیں بھی کیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کی رات واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ حملہ آور گرفتار کر لیا گیا، اور ایک اہلکار کوگولی لگی، لیکن وہ محفوظ رہا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشتبہ شخص کے پاس کئی ہتھیار تھے لیکن سیکریٹ سروس نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ سکیورٹی چیک پوائنٹ پر کیا گیا اور یہ کہ حملے کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ واقعہ انتہائی حیران کن تھا، اور میلانیا نے فوری طور پر خطرے کی اطلاع دی۔

Watch Live Public News