سندھ پولیس نے شہری شکایات کے فوری حل اور شفافیت کیلئے نیا نظام متعارف کرا دیا

سندھ پولیس نے شہری شکایات کے فوری حل اور شفافیت کیلئے نیا نظام متعارف کرا دیا
کیپشن: سندھ پولیس نے شہری شکایات کے فوری حل اور شفافیت کیلئے نیا نظام متعارف کرا دیا

ویب ڈیسک: سندھ پولیس نے شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل، شفافیت کے فروغ اور بدعنوان اہلکاروں کے خلاف شکایات درج کرانے کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اگر کسی شہری کی گاڑی، موٹر سائیکل یا قیمتی سامان چوری ہو جائے اور متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج نہ ہو رہی ہو یا غلط درج کی گئی ہو، تو شہری براہِ راست پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی اہلکار غیر مناسب رویہ اختیار کرے یا رشوت طلب کرے تو شہری اپنی شکایت فوری طور پر آئی جی پی کمپلینٹ سیل میں درج کروا سکتے ہیں۔

شہری اپنی شکایات درج کرنے کے لیے:

فون نمبر 1715 پر کال کریں،
واٹس ایپ نمبر 0314-108831 استعمال کریں، یا
 آئی جی پی کمپلینٹ سیل کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرائیں۔

سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ عوام کو بروقت انصاف اور سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور ہر شکایت پر شفاف اور فوری کارروائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News