عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں

عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی ہے، اگلا انتخاب جیالے جیتیں گے، ملک بھر سے مختلف پارٹیوں کے سیاسی رہنما ہمارے رابطے میں ہیں۔ ایک ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے، پی پی پی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی، پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں اپوزیشن کی مضبوط اور ایک توانا آواز ہے، کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کے کونے کونے میں جاکر عوام دشمن پی ٹی آئی حکومت کو آئینہ دکھایا ہے۔ کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی اہم ملاقات ہوئی ، صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

Watch Live Public News