لاہور میں خاتون کے ساتھ اسلحہ کے زور پر مبینہ جنسی زیادتی

لاہور میں خاتون کے ساتھ اسلحہ کے زور پر مبینہ جنسی زیادتی
لاہور ( پبلک نیوز ) گلبرگ کے علاقہ میں خاتون سےمبینہ طورپر زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، خاتون نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کو نوکری کا جھانسہ دے کر احمد نامی شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق لاہور کے علاقہ گلبرگ غالب مارکیٹ میں ایک خاتون نوکری کی تلاش میں جیڈنامی سیلوں پر پہنچی، خاتون طلاق یافتہ اور ایک بیٹی کی والدہ ہیں، وہاں پر انہیں احمد نامی ایک شخص ملا جس نے انہیں اچھی جگہ نوکری دلوانے کا جھانسہ دیا، پھر ایک روز انہیں بلا کر ہوٹل میں لے گیا اور اسلحہ کے زور پر ان کے ساتھ مبینہ زیادتی کی، اور زبان کھولنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے، فی الحال ملزم احمد کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی ہے اور نہ ہی ان کا موقف سامنے آیا ہے کہ اس معاملے پر وہ کیا کہتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس کو اس واقعہ کی تفتیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Watch Live Public News