سابق کرکٹر محمد یوسف کا فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ اوپن،طارق جمیل نےافتتاح کردیا

سابق کرکٹر محمد یوسف کا فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ اوپن،طارق جمیل نےافتتاح کردیا
کیپشن: سابق کرکٹر محمد یوسف کا فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ اوپن،طارق جمیل نےافتتاح کردیا

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سلیکٹر محمد یوسف فاسٹ فوڈ کے کاروبار سے منسلک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد یوسف نے لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں برگر پویلین کے نام سے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کھولا ہے۔

معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے اتوار کو محمد یوسف کے ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔

ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر سابق کپتان وقار یونس، سلمان بٹ اور وہاب ریاض بھی موجود تھے۔میڈیا سے گفتگو میں محمد یوسف نے کہا کہ اس ہوٹل کا شیف میرا بھتیجا ہے اس لیے میں نے اس شعبے میں تھوڑا چانس لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساری زندگی کرکٹ کھیلی، اب کوچنگ اور سلیکشن کے ساتھ منسلک ہوں، کاروبار یا کوئی کام مجھے آتا نہیں ہے۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا اور داماد مشترکہ طور پر ریسٹورنٹ چلائیں گے، انہیں کوالٹی اور سروس پر توجہ دینے کا کہا ہے۔

Watch Live Public News