پی سی بی نے چیمپیئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا

پی سی بی نے چیمپیئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: پی سی بی نے چیمپیئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےاعلان کیا ہے کہ مصباح الحق،ثقلین مشتاق،سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس چیمپئنزکپ کی پانچ ٹیموں کے مینٹور ہوں گے۔

یہ ایک شفاف عمل کے ذریعےتین سالہ معاہدے کے تحت کیا گیا ہے،ان کی ٹیموں اور اسکواڈز کے ناموں کا اعلان مناسب وقت پرکیا جائے گا۔

پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25 میں ان مینٹورزکا پہلا اسائنمنٹ چیمپئنزون ڈے کپ ہوگا جو کہ 12سے 29 ستمبرتک اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائےگا۔

ملک کے بہترین کرکٹرزسنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والےاس ایونٹ میں شرکت کریں گے اس ایونٹ کے ساتھ ہی فیصل آباد میں تقریباً دو سال بعد کسی مینز سینئر ایونٹ کی واپسی ہوگی۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کہتے ہیں پانچوں مینٹورز ابھرتے ہوئے کرکٹرز کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

پی سی بی کامزید کہنا تھا کہ چیمپیئنز کپ کی پانچ ٹیموں کےمینٹورزکا اعلان ایک شفاف عمل کےذریعےتین سالہ معاہدے کےتحت کیاگیا ہے،ان کی ٹیموں کے ناموں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

Watch Live Public News