پولیس نے میرے گھر غیرقانونی چھاپا مارا، اسد قیصر کا انکشاف

پولیس نے میرے گھر غیرقانونی چھاپا مارا، اسد قیصر کا انکشاف
کیپشن: پولیس نے میرے گھر غیرقانونی چھاپا مارا، اسد قیصر کا انکشاف

ویب ڈیسک: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر غیرقانونی چھاپا مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے پاس پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی ضمانت موجود ہے۔ لیکن اس کے باوجود پولیس انہیں ہراساں کررہی ہے۔ 

اسد قیصر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرجائیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ 

Watch Live Public News