مودی سرکار کی ناکام ٹیکنالوجی اور خراب منصوبہ بندی سے بھارت خلائی دوڑ میں رسوا

مودی سرکار کی ناکام ٹیکنالوجی اور خراب منصوبہ بندی سے بھارت خلائی دوڑ میں رسوا
کیپشن: مودی سرکار کی ناکام ٹیکنالوجی اور خراب منصوبہ بندی سے بھارت خلائی دوڑ میں رسوا

ویب ڈیسک: مودی سرکار کی ناکام ٹیکنالوجی اور خراب منصوبہ بندی سے بھارت خلائی دوڑ میں رسوا۔ " بھارت کے نیویگیشن سسٹم "ناوِک" کے پرانے اور ناکارہ سیٹلائٹس کی تبدیلی میں مسلسل تاخیر"۔ تاخیر کی وجہ مقامی روبیڈیم کلاک کی تیاری اور درآمدی پرزوں پر انحصار ہے۔

بھارتی خلائی تحقیقاتی تنظیم (ISRO) کے مطابق روبیڈیم کلاک کے لیے درآمدی پرزے حاصل کرنے میں مشکلات ہیں، اسپیس ایپلیکیشنز سینٹر کے ڈائریکٹر نیلیش دیسائی کے مطابق روبیڈیم کلاک کی تیاری تاحال جاری ہے۔ 2013 سے اب تک ناوک کے نو سیٹلائٹس لانچ ہوئے جن میں سے پانچ مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں۔ پچھلے مہینے آر ٹی آئی کے جواب میں ISRO نے پانچ ناوک سیٹلائٹس مکمل ناکارہ ہونے کا اعتراف کیا۔ اس وقت صرف دو سیٹلائٹس کے کلاک فعال ہیں جبکہ باقی تمام کے کلاک ناکام ہو چکے ہیں۔

جنوری 2025 میں لانچ ہونے والا NVS-02 مطلوبہ مدار میں داخل ہونے میں ناکام رہا،  ناوک سیٹلائٹس شہریوں کو کم درست لوکیشن سروسز فراہم کرتے ہیں۔ ناوک سسٹم صرف بھارت اور اس کے 1500 کلومیٹر کے دائرے میں خدمات فراہم کرنے تک محدود ہے۔

Watch Live Public News