ویب ڈیسک: بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ بالاج ٹیپو کیس میں شامل تفشیش ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوگی بٹ سی سی پی او آفس میں پیش ہوا۔ بالاج ٹیپو قتل کیس کے حوالے سے پولیس نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے رکھی ہے۔ مقدمہ میں گوگی بٹ مفرور ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا ۔ گوگی بٹ نے یکم ستمبر تک عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے۔
گوگی بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ مخالفین کی جانب سے جان سے مارنے کی وجوہات پر مفرور رہا ۔مخالفین کی جانب سے ہمارے قریبی رشتہ دار کو قتل کیا گیا ہے ۔
گوگی بٹ کے حوالے سے پولیس نے تفشیش مکمل نہ ہونے کی بنا پر چالان بھی تاحال عدالت میں جمع نہیں کروایا ہے۔