مایونیز نہ ملنے پر گاہک نے کیفے کو آگ لگا دی

مایونیز نہ ملنے پر گاہک نے کیفے کو آگ لگا دی

(ویب ڈیسک)اسپین میں مایونیز ختم ہوجانے پر گاہک نے کیفےکو آگ لگادی۔

غیرملکی میڈیا  کے مطابق  اسپین کے شہر لاس پیلاشیوس میں یہ واقعہ پیش آیا۔جہاں 50 سالہ شخص نے مایونیز نہ ملنے پر کیفے کو ہی آگ لگا دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس شخص کی جانب سے 2 مرتبہ مایونیز مانگا ، عملے نے آگاہ کیا کہ ان کے پاس نہیں ہے تو وہ غصے میں آپے سے باہر ہوگیا۔

پھر وہ قریبی پیٹرول اسٹیشن گیا اور وہاں سے لیٹر تیل لے کر کیفے پر ڈال کر آگ لگا دی۔اس حرکت پر   کیفے میں موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے اور بھاگ گئے۔

لیکن عملے نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  واقعے میں اس شخص کا اپنا ہی ہاتھ جھلس گیا جبہک دیگر افراد محفوظ رہے ہیں ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیفے کو تقریباً 7 ہزار یورو کا نقصان پہنچا۔ 

کیفے کے مالک نے بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی عجیب تھا اور گاہک کے اس رویے کی کوئی وضاحت ان کے پاس موجود نہیں ہے۔

Watch Live Public News