یو اے ای  میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر طویل تعطیلات کا اعلان

یو اے ای  میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر طویل تعطیلات کا اعلان

(ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات نے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے 5 ستمبر بروز جمعہ کو سرکاری و نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔  

خلیج ٹائمز کے مطابق یہ تعطیل ہفتہ اور اتوار کی ویک اینڈ چھٹیوں سے جُڑ کر ملازمین کو مجموعی طور پر تین دن کی مسلسل چھٹی فراہم کرے گی۔

اس سے قبل سرکاری اداروں کے لیے بھی جمعہ 5 ستمبر کی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ شارجہ میں جہاں جمعہ معمول کی چھٹی ہے، وہاں سرکاری ملازمین کو بھی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے ساتھ تین روزہ وقفہ میسر آئے گا۔

عید میلاد النبی ﷺ اسلامی مہینے ربیع الاول کی 12 تاریخ کو منائی جاتی ہے، جو اس سال یو اے ای میں 5 ستمبر کو آئے گی۔  

اماراتی فلکیاتی مرکز کے مطابق 23 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کے باعث ماہِ صفر 30 دن کا رہا، جس کے بعد 25 اگست سے ربیع الاول کا آغاز ہوا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ سعودی عرب میں چاند ایک روز قبل نظر آنے کی وجہ سے وہاں عید میلاد النبی ﷺ مختلف دن منائی جائے گی۔

Watch Live Public News