بانی پی ٹی آئی کی داڑھی میں ویڈیو وائرل، حقیقت کیا نکلی؟

بانی پی ٹی آئی کی داڑھی میں ویڈیو وائرل، حقیقت کیا نکلی؟

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ایک ویڈیو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں انہیں داڑھی کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔ تاہم تحقیقات کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ایک ویڈیو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں انہیں داڑھی کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔ 

23 اگست کو ایک ٹک ٹاک صارف نے یہ ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو کو 2 کروڑ 13 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا اور 23 لاکھ سے زیادہ لائکس ملیں۔ بعد ازاں یہی کلپ دیگر صارفین نے بھی شیئر کیا جس پر لاکھوں ویوز آئے۔

اسی دوران عمران خان کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی جس میں انہیں داڑھی کے ساتھ دکھایا گیا۔

حقائق جاننے کے لیے کی گئی ریورس امیج سرچ میں 23 مئی 2023 کو پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر سامنے آئی۔ اس تصویر میں عمران خان صاف ستھری شیو کے ساتھ سفید شلوار قمیض اور نیلے واسکٹ میں موجود ہیں۔ ان کے اردگرد وہی پولیس اہلکار بھی نظر آ رہے ہیں جو وائرل ویڈیو میں دکھائی دیتے ہیں۔

مزید تلاش میں اسی تاریخ کو نجی ٹی وی کی خبر بھی ملی جس میں عمران خان کی یہی تصویر شامل تھی۔ اس خبر کے مطابق عمران خان اس دن 8 کیسز میں ضمانت پر پیش ہوئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی ضمانت ملی تھی۔ بعد ازاں نیب نے عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈ سیٹلمنٹ کیس کے حوالے سے تحقیقات کیں۔

Watch Live Public News