سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ، اب پلاٹ ملیں گے

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ، اب پلاٹ ملیں گے

(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے کا قانون منظور کرلیا گیا ہے۔ پلاٹ دینے کے لیے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بنائی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل پاس ہوگیا ہے ، اس بل کے تحت سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے کیلئے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن قائم کی جائےگی۔

گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل میں کہا گیا ہے کہ سستی رہائش کی کمی کے باعث سرکاری ملازمین مہنگے کرائے کے مکانات میں رہتے ہیں۔

بل میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو بغیر نفع نقصان کے پلاٹ دیے جائیں گے، اس مقصد کے تحت گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کیلئے فنڈ وفاقی و صوبائی حکومتیں گرانٹس کی شکل میں فراہم کریں گی۔

بل کے مطابق  فنڈ  کیلئے ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ کٹوتی بھی کی جائے گی۔

Watch Live Public News