میٹرو ٹرین میں سیٹ پر دو خواتین گتھم گتھا ہوگئیں، ویڈیو وائرل

میٹرو ٹرین میں سیٹ پر دو خواتین گتھم گتھا ہوگئیں، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: دہلی میٹرو ٹرین کی ایک مسافر  کوچ میں دو خواتین آپس میں بری طرح گتھم گتھا ہو گئیں، سیٹ کی وجہ سے شروع ہونے والی معمولی تلخ کلامی دیکھتے دیکھتے جھگڑے میں بدل گئی، دونوں خواتین نے ایک دوسری کے بال نوچے اور تھپڑ رسید کئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میٹرو میں کافی سیٹیں خالی ہونے کے باوجود خواتین ایک نشست کے تنازع پر جھگڑ رہی ہیں۔ پہلے بحث ہوئی، پھر نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

دونوں نے ایک دوسرے کو زور سے دھکیلنے کے ساتھ ساتھ گھونسے اور تھپڑ بھی رسید کیے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میٹروٹرین ایک سٹاپ پر رکی تو ایک دوسری خاتون نے انہیں ایک دوسرے سے دور کرنے کی کوشش کی مگر دونوں نے ایک دوسرے کو بالوں سے زور سے پکڑے رکھا۔ 

اس واقعہ کی ویڈیو میٹرو میں موجود ایک مسافر نے اپنے موبائل میں بنائی جس کو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل کردیا، ویڈیو کے سامنے آتے ہی صارفین ملے جلے تبصرے کررہے ہیں۔

Watch Live Public News