(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں پمز اسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی کے باعث افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
اسلام آباد میں دل دہلا دینے والا سانحہ، پمز اسپتال میں لگنے والی آگ 14 نومولود بچوں کی جانیں لے گئی۔ آگ صبح پونے سات بجے پہلے تیسری منزل پر نرسری میں ایئرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے لگی۔
14 بچے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے تاہم لیڈی ڈاکٹر ایک بچے کو بچا پائی۔
پمز اسپتال سے 19 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ، ،ریسکیو کیے گئے افراد میں 10 خواتین، 7 بچے اور 2 مرد شامل ہیں بجکہ فائر بریگیڈ عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا ایکشن :
وزیراعظم شہبازشریف نے پمز اسپتال میں آتشزدگی پر ایکشن لیتے ہوئےوفاقی سیکریٹری صحت اسلم غفوری کو معطل کرتے ہوئے عہدے سے ہٹادیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس میں وزیر اعظم نے متعلقہ افسروں پر اظہار برہمی کیا اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ دیگر ممبران میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نبیل اعوان شامل ہیں ۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے پر دل رنجیدہ ہے ،بچوں کے ساتھ ایسی صورتحال ناقابلِ تلافی ہے۔