(ویب ڈیسک ) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں ایک ماہ پہلے بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پمز نرسنگ ہاسٹل آتشزدگی 6 جولائی کی رات 3 بجے استقبالیہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیاتھا۔ ہاسٹل میں مقیم 78 طالبات محفوظ رہیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ آگ سے استقبالیہ میں رکھے 3 صوفہ سیٹ جل کر تباہ ہو گئے تھے۔
الیکٹریکل اور فارنزک رپورٹ نہ ہونے کے باعث آگ کی حتمی علت کا تعین نہ ہو سکا تھا۔کمیٹی نے ہاسٹل وارڈن اور سیکیورٹی عملے کے خلاف محکماتی کارروائی کی سفارش کی تھی ۔
سیکیورٹی گارڈز واجد محمود اور شوکت محمود ڈیوٹی کے دوران اپنے مقام پر موجود نہیں تھے۔ ہاسٹل میں سی سی ٹی وی کیمرے، فائر الارم اور ایمرجنسی پلان سرے سے موجود نہیں تھا۔
اس وقت کی انکوائری رپورٹ میں بھی چھوٹے عملہ کو معطل کیا گیا تھا۔جو سفارشیں پیش کی گئیں ان پر بھی عمل نہ ہوا ۔
اس حوالے سے مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 6 جولائی کے واقعے سے متعلق علم نہیں ہے ۔