شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔ شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنی والدہ کے انتقال کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون‘۔ شعیب اختر نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ کی نمازِ جنازہ بعد نماز عصر H-8 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ شعیب اختر کا انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین بولرز میں شمار کیا جاتا تھا۔ ان کے پاس 161 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔