سال 2023 کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ کابینہ ذویژن نے تفصیلات جاری کردیں

سال 2023 کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ کابینہ ذویژن نے تفصیلات جاری کردیں
کابینہ ڈویژن کی جانب سے آئندہ سال کی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں ۔ اعلامیے کے مطاق سال 2023 میں 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی جس میں 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

عام تعطیلات کب ہونگیں؟ 5 فروری 2023 کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہو گی 23 مارچ 2023 کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہو گی یکم مئی 2023 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہو گی 22 سے 24 اپریل 2023 عیدالفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی 29 اور 30 جون اور یکم جولائی 2023 کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی 27 اور28 جولائی 2023 کو عاشورہ محرم کی چھٹیاں ہوں گی 14 اگست 2023 کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہو گی 28 ستمبر2023 کو عیدمیلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل ہو گی 9 نومبر 2023 کو یوم اقبال کی چھٹی ہو گی 25 دسمبر2023 کو یوم قائداعظم اور کرسمس کی عام تعطیل ہو گی 26 دسمبر 2023 کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی

اعلامیے کے مطابق سال 2023 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 میں 16 عام تعطیلات میں سے 2 اتوار کے روز ہوں گی، 2 جنوری، 22 مارچ اور 3 جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔