ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 24نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے اشتہار جاری کردیا۔
عدالت نے حسن ابدال پولیس کو تعمیل کروا کر 21 جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 21 جنوری 2025 تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا اور کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کااشتہار تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمہ میں جاری کیا گیا۔