اپر چترال لاسپور میں سنو فیسٹول کا آغاز 

اپر چترال لاسپور میں سنو فیسٹول کا آغاز 
کیپشن: اپر چترال لاسپور میں سنو فیسٹول کا آغاز 

ویب ڈیسک: محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کی جانب سے اپر چترال لاسپور میں چار روزہ آئس ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ 

اس ٹورنامنٹ کا فائنل دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں 28 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ جبکہ دیگر میچز لاسپور ہی میں منعقد کئے جائیں گے۔

اس ٹورنامنٹ میں چترال سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ فائنل کے لئے گلگت بلتستان سے بھی آئس ہاکی ٹیم کو شندور مدعو کیا جائے گا۔

محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اس آئس ہاکی ٹورنامنٹ کا مقصد بالائی چترال میں سرمائی کھیلوں اور سرمائی سیاحت کو فروع دینا ہے۔

Watch Live Public News