ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نو منتخب امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی رچرڈ گرنیل کا ضمیر اچانک جاگ گیا ہے، رچرڈ گرنیل کا ضمیر 2018 کے الیکشن چوری سے لے کر سیاسی انتقام کے سیاہ دور اور اپوزیشن لیڈروں کی طویل قید پر سو رہا تھا۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پررچرڈ گرنیل کامردہ ضمیر آج بھی غاصب صہیونیوں کے ساتھ ہے، رچرڈ گرنیل جیسے بے ضمیر لوگوں کا شعور صرف سامراجی عزائم کی تکمیل کے لیے ہی جاگتا ہے، رچرڈ گرنیل جیسے لوگوں کا انسانیت، انصاف، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی سے کوئی تعلق نہیں۔
رچرڈ گرنیل جیسے لوگوں کا مطالبہ کچھ اور مقاصد کچھ اور ہوتے ہیں،پاکستان کو بخوبی علم ہے کہ یہ سب مل کر چین بلاک کو توڑنے اور ایران کو گھیرنے کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے، رچرڈ گرنیل جیسے لوگوں نے پہلے بھی ایسا کیا لیکن رب کائنات نے پاکستان کو محفوظ اور مضبوط رکھا۔