گزشتہ حکومت کےچھوڑےکھنڈرات پرتعمیرکاعمل شروع ہوچکا ہے،خواجہ آصف

گزشتہ حکومت کےچھوڑےکھنڈرات پرتعمیرکاعمل شروع ہوچکا ہے،خواجہ آصف
کیپشن: گزشتہ حکومت کےچھوڑےکھنڈرات پرتعمیرکاعمل شروع ہوچکا ہے،خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت جو کھنڈرات چھوڑ کر گئی تھی، اب انہی بنیادوں پر تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ملک بتدریج استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اہم قومی اور بین الاقوامی معاملات میں اب پاکستان کے مؤقف کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 2026 میں عزت اور فخر کے ساتھ داخل ہو رہا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ سفارتی اور دیگر عالمی فورمز پر پاکستان کے بارے میں مثبت انداز میں بات کی جا رہی ہے، جو ملک کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

ادھر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے یہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے کہ موجودہ پالیسیوں اور آرمی چیف کی قیادت کے باعث عالمی سطح پر ملک کو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

Watch Live Public News