ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 831 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 3.6 فیصد اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 75.14 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔