ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اسلام آباد کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سی ڈی ایف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر آج صبح پاکستان پہنچے تھے، یو اے ای صدرکا نور خان ایئر بیس پرشاندار استقبال کیا گیا،پاک فضائیہ کے جے ایف17تھنڈرجنگی طیاروں نے فضا میں معزز مہمان کے طیارے کوحصارمیں لیے رکھااور سلامی پیش کی۔
شیخ محمد بن زاید النہیان کا بطور صدر یو اے ای پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ تھا،اماراتی صدر کی وزیراعظم سے ملاقات شیڈول تھیں،دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی،دفاع، تجارت، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا، اسلام آباد کے وفاقی اداروں میں آج چھٹی ہے۔