بابر اعظم نے ایک بار پھر کرکٹ شائقین کو مایوس کردیا

بابر اعظم نے ایک بار پھر کرکٹ شائقین کو مایوس کردیا

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے چوتھے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو گئے۔

سڈنی سکسرز اور میلبرن اسٹارز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بابراعظم نے 7 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بابراعظم بی بی ایل کے ڈیبیو میچ کو بھی یادگار نہیں بنا سکے تھے، پہلے میچ میں بھی وہ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ سڈنی سکسرز کے دوسرے میچ میں 10 گیندوں پر صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بی بی ایل میں اپنے تیسرے میچ میں بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 58 رنز بنائے تھے۔

Watch Live Public News