ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

پبلک نیوز: ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان۔ بالائی علاقوں میں آج گرج چمک ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر میں آج مطلع ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ دیر، چترال، کوہستان، مالاکنڈ، مردان، بونیر، سوات، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔ پشاور، کرم ، بنوں اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ پنجاب صوبہ کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔