پہلی ناکامی کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا: کوچ پشاور زلمی

پہلی ناکامی کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا: کوچ پشاور زلمی
کراچی (پبلک نیوز) پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں ناکامی کے بعد ٹیم نے دوسرے میچ میں اچھا کم بیک کیا۔ بڑے ہدف کے تعاقب میں ہمارے بیٹسمینوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ پشاور زلمی کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے ٹیم اچھی کارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھے گی۔ محمد اکرم نے دوسری اننگز میں کہا تھا یہ ہدف انیسویں اوور میں حاصل کر لیں گے۔ میرا جواب تھا ہم 19.2 میں ہدف حاصل کریں گے۔ ڈیرن سیمی نے تسلیم کیا کہ محمد اکرم کی پیشین گوئی درست ثابت ہوئی اور ہدف ایک اوور پہلے حاصل کرلیا گیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔