کل ملک بھر میں کاروبار کھلے رہیں گے، صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان

کل ملک بھر میں کاروبار کھلے رہیں گے، صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
کراچی : صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ کل 27 فروری سوموار کراچی سے خیبر تک ملک بھر میں کاروبار کھلے رہیں گے ۔ کاشف چوہدری نے بیان میں کہا ہے کہ ملک گیر نمائندہ تاجر تنظیمات نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا ، موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں تاجروں کیلئے کاروبار بند کرنا کسی صورت ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیمات کے نام سے بغیر نام چلنے والی ہڑتال کی حمایت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، شٹر ڈاون ہڑتال مسائل کا حل نہیں بلکہ چارٹر آف اکانومی کی تشکیل سے مسائل کا حل ممکن ہے، ملک میں سیاسی افراتفری نے معیشت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ۔ان حالات میں ملک کسی مزید انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادتیں اپنی ذات ،انا اور اقتدار کی کشمکش چھوڑ کر ملک کی بہتری کیلئے سوچیں ۔ح کومت اور اپوزیشن مہنگائی میں کمی اور عام آدمی کی زندگی میں آسانی کیلئے راستے بنائیں ۔ عالمی مالیاتی اداروں اور قرض و سود کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کیے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔