کراچی : رینجرز ریکروٹس کی 31 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پر وقار تقریب کا انعقاد

کراچی : رینجرز ریکروٹس کی 31 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پر وقار تقریب کا انعقاد

(ویب ڈیسک )   کور کمانڈر کراچی سندھ رینجرز نے ہر میدان میں نہایت اعلی کارکردگی، شجاعت اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔

رینجرز ٹر ینگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 31 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پر وقار تقریب کا انعقادہوا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، ھلال امتیاز (ملٹری) نے  بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ 

پریڈ میں آمد پر ڈائر یکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) نے کور کمانڈر کراچی کا استقبال کیا، کور کمانڈر کراچی کو چاک و چوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔

مہمان خصوصی نے دوران ٹرینینگ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے اور پریڈ کے اعلی معیار کو سراہا۔

کورکمانڈر کراچی نے کہا کہ  سندھ رینجرز نے ہر میدان میں نہایت اعلی کارکردگی، شجاعت اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا،  سندھ رینجرز نے سرحد کی حفاظت، دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشنز اور صوبائی تقریبات پر سیکیورٹی کو یقینی بنایا۔

 کور کمانڈر کراچی نے سندھ رینجرز کی کراچی میں امن کی بحالی کیلئے گزشتہ سالوں میں نمایاں کامیابیوں، جن میں جرائم کے روک تھام کے ساتھ KPO اور کچے میں مؤثر آپریشن، غیر قانونی مقیم افراد کے انخلاء و پانی چوری کے خلاف مئوثر اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

تقریب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں کے ساتھ ساتھ پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کے عزیز واقارب بھی شریک تھے۔