وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا مہنگائی سے  ریلیف کیلئے اقدامات کا اعلان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا مہنگائی سے  ریلیف کیلئے اقدامات کا اعلان

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی سے ریلیف کیلئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے پرائس کنٹرول کے لئے پائیدار اقدامات کا حکم دیتے ہوئے   فوری پلان طلب کرلیا۔انہوں نے 5روز میں پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم دیا۔ مریم نواز  نے ڈیمانڈ اور سپلائی سسٹم کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ  پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ قانونی میکنزم موجود نہیں ،عارضی اقدامات کافی نہیں،   مہنگائی پر قابوپاناترجیحات میں اولین ہے۔

انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کے خاتمے کے لئے پائیدار سسٹم وضح کیا جائے، پھلوں ،سبزیوں اور دیگر اشیا خوردونوش کے نرخ کنٹرول کئے جائیں، گراں فروشی کا ارتکاب کرنے والوں کے سزا یقینی بنائی جائے۔ 

اجلاس میں پرویز رشید،  ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب، عظمی بخاری، بلال کیانی، افضل کھوکھر، ثانیہ عاشق نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری،آئی جی،چیئرمین  پی اینڈ ڈی، سیکریٹرز ،پولیس حکام اور دیگر  نے  شرکت کی۔