(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیرتعلیم و تربیت مدد علی سندھی نے استعفیٰ دے دیا ۔
نگران حکومت کےآخری دنوں میں وفاقی وزیرتعلیم و تربیت مستعفی ہوگئے ،نگران وفاقی وزیرتعلیم و تربیت مدد علی سندھی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پروزیر تعلیم کا استعفی منظور کرلیا ۔ مدد علی سندھی کو بطور وزیر تعلیم و تربیت فوری طور پر سبکدوش کردیا گیا۔