پی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) پی ایس ایل 9 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رن سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے  میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت پر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر  201 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائٹیڈ کو 202 رنز کا ہدف دیا۔202 رن کے ہدف کے جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رن بناسکی۔

پشاور زلمی کی جانب  کپتان بابر اعظم نے  شاندار سنچری بنائی، بابر اعظم نے  63 گیندوں پر2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے  111 رنز کی اننگ کھیلی۔یہ پاکستان سپر لیگ 9 کی دوسری سنچری تھی اس سے قبل گزشتہ روز لاہور قلندرز کے  رسی وین ڈیر رسن نے  سنچری اسکو کی تھی۔

پشاور زلمی کی طرف سے  صائم ایوب نے 38 رنز بنائے۔پاؤل والٹر  19، روومین  پوول8،محمد حارث 2،حسیب اللہ خان نے 0 رنز بنائے۔آصف علی  9 گیندوں پر 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ  کے شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ  نسیم شاہ اور سلمان علی آغا نے 1،1 کھلاڑی  کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان 75 رن بنا کر نمایاں رہے،کولن منرو  نے 71 رن کی اننگ کھیلی۔ آغاسلمان 14 اور جارڈن کوکس نے 13رن بنائے۔

پشاور  زلمی کی جانب سے عارف یعقوب نے 24 رن دےکر 5 وکٹیں لیں۔صائم ایوب ، لیوک ووڈ ، نوین الحق اور سلمان ارشاد  نے 1،1 وکٹ لی۔

Watch Live Public News