بشریٰ انصاری کیلئے برطانیہ میں بڑا اعزاز

بشریٰ انصاری کیلئے برطانیہ میں بڑا اعزاز
کیپشن: بشریٰ انصاری کیلئے برطانیہ میں بڑا اعزاز

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو برطانیہ میں بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ دیا گیا۔اداکارہ بشریٰ انصاری کو شوبز انڈسٹری میں نمایاں خدمات اور رفاحی کاموں کے باعث ایوارڈ دیا گیا۔

اس تقریب کاانعقاد لیبر ایشیئن سوسائٹی نے کیا تھا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایوارڈ پارلیمنٹ کی کمیٹی روم میں پیش کیا گیا۔جس کی میزبانی کے فرائض ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے ادا کیے۔ 

Watch Live Public News